8 ستمبر 2013 - 19:30
پاکستان کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری

پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

ابنا: پاکستان کے نومنتخب صدر ممنون حسین آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ممنون حسین آئندہ پانچ سال کیلئے آج پاکستان کے بارہویں منتخب صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تیس اگست کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ممنون حسین نے اپنے حریف امیدوار جسٹس وجیہ الدین کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی تھی جنہوں نے 77 کے مقابلے میں 432ووٹ حاصل کیے۔ وہ پاکستان کے دوسرے ایسے صدر ہیں جنکا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جبکہ اس وقت اس ملک میں مسلم لیگ (ن) کی ہی حکومت بھی ہے۔ 73سالہ ممنون حسین، نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں گورنر سندھ بھی رہ چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں جمہوریت نے ایک نیا باب لکھا ہے پاکستان میں جمہوریت کو اگر کوئی بھی آنچ آئی تو وہ موجودہ حکومت کے ساتھ ہوں گے، اس کی مدد اور اس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ آصف علی زرداری اپنے عہدۂ صدارت کی مدت پوری ہونے کے بعد لاہور میں بلاول ہاؤس منتقل ہوگئے ہیں۔............242